عید کی ڈیوٹی پر مامور ایف سی کی پٹرولنگ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملہ میں 2 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے‘ آئی ایس پی آر

99

راولپنڈی ۔ 6 جون (اے پی پی) عید کی ڈیوٹی پر مامور ایف سی کی پٹرولنگ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملہ میں 2 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں سپاہی یار محمد اور سپاہی مہتاب خان شامل ہیں۔ 23 سالہ سپاہی یار محمد کا تعلق بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقہ کچھ سے جبکہ 19 سالہ مہتاب خان کا تعلق لکی مروت سے تھا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔