28.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںعید کے ایام میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں کو مستحکم رکھنے کے...

عید کے ایام میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں کو مستحکم رکھنے کے لیے مربوط چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو برقرار رکھا جائے،ڈپٹی کمشنربھکر

- Advertisement -

بھکر۔ 28 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے خصوصی احکامات جاری کئے کہ عید کے ایام میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں کو مستحکم رکھنے کیلئے مربوط چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو برقرار رکھا جائے بالخصوص چکن ،بیف،مٹن اور چینی کے نرخوں میں ہرگز اضافہ نہ ہونے پائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عید الفطر کے موقع پر عوام الناس کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، گراں فروشی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جائے اور غیرمعاون عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، اس ضمن میں قطعی طور رو رعایت نہ برتی جائے ۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تاکید کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور عید الفطر پر شہریوں کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنی زمہ داریاں بطریق احسن سر انجام دیں۔

- Advertisement -

انہوں نے واضح کیا کہ عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے جس پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے مزید ہدایات جاری کیں کہ دوکانداروں کو سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ صارفین دوران خریداری سرکاری نرخوں سے آگاہ رہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577002

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں