22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںعید کے دوسرے دن بھی اسلام آباد پولیس کے ضلع بھر میں...

عید کے دوسرے دن بھی اسلام آباد پولیس کے ضلع بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات رہے ،ترجمان

- Advertisement -

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):عید کے دوسرے دن بھی اسلام آباد پولیس کے ضلع بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات رہے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے ۔ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضاتمام سکیورٹی اقدامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں ۔تفریحی مقامات کے اطراف پولیس کے خصوصی دستے تعینات رہے ۔

سیف سٹی کے ذریعے تفریحی مقامات کی نگرانی جاری رہی ۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے اسلام آباد کے بڑے تفریحی مقامات کو دودن کے لئے فیملی پارکس ڈکلیئر کیا گیا ہے۔شہریوں سے گزارش کہ وہ تفریحی مقامات پر گاڑیاں صرف مختص پارکنگ میں پارک کریں۔شہری کسی بھی ایمرجنسی میں پکار 15 پر کال کریں۔

- Advertisement -

اسلام آباد پولیس کے تمام پٹرولنگ یونٹس گشت پر مکمل الرٹ ہیں۔ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک سکواڈز تعینات ہیں۔ہلڑبازی، ون ویلنگ کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ترجمان نے کہاکہ عید کے تیسرے دن بھی ضلع بھر میں سخت سیکورٹی کا عمل جاری رہے گا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477287

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں