23.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومضلعی خبریںعید کے موقع پر ہمیں اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینا...

عید کے موقع پر ہمیں اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے،بیرسٹر سیف

- Advertisement -

پشاور۔ 31 مارچ (اے پی پی):وزیراعلی کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے اور ہمیں ہمیشہ حق اور سچ کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ایک بیان میں کی ترقی وخوشحالی کے لئے خصوصی دعائووں کی اپیل ہےانہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے اور ہمیں ہمیشہ حق اور سچ کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا کرے،عیدالفطر رحمتوں اور خوشیوں کا پیغام لاتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ اللہ کرے یہ عید سب کے لیے خوشیوں اور برکتوں کا باعث بنے،عید کے موقع پر ہمیں اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر مستحق افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں عوام سے عیدالفطر محبت، اخوت اور رواداری کے جذبے سے منانے کی اپیل ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ عید پر وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کریں،عید کا دن ہمیں ایثار، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، عید کے پرمسرت موقع پر سب کو امن اور محبت کا پیغام دینا چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577541

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں