عید کے موقع پر ہمیں مقبوضہ کشمیر اورفلسطین کے مسلمانوں کو یادرکھنا چاہیے ،وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

92
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بلوچستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمتوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بلوچستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت

ملتان ۔7 جون (اے پی پی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر ہمیں مقبوضہ کشمیر اورفلسطین کے مسلمانوں کو یادرکھنا چاہیے۔ملتان میں نمازعید کے بعد حضرت بہاءالدین زکریا دربار کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ آج دلوں کے فاصلے کم کرنے اور دلوں کو آپس میں جوڑنے کا دن ہے۔ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ لوگوں کے دکھو ں کو ختم کریں تاکہ حقیقی معنوں میں ہمیں خوشیاں نصیب ہوں۔انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہمیں شہداءکو بھی یاد کرناہے جنہوں نے وطن عزیز کے لیے اٰپنی جانیں قربان کردیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم باہمی فاصلے ختم کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ہمیں ہرچیلنج کے لیے تیاررہنا چاہیے۔