چنیوٹ ۔ 08 جون (اے پی پی):عید قربان پر صاف ستھرا چنیو ٹ ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام عید کے پہلے روزضلع بھر میں قربانی کے جانوروں کی 730 ٹن ویسٹ اٹھاکر ڈمپ کی گئی جبکہ شہریوں کی طرف سے موصولہ تمام 297 شکایات نمٹا ئی گئیں۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے بتایا کہ عید الاضحی کے پہلے روز پہلے سے موجود 303 بڑی چھوٹی مشینری کے علاوہ کرایہ پر لی گئی 295اور مجموعی طور پر 598 مشینری بروئے کار لائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ 1506 پہلے سے موجود اور 342 ڈیلی ویجز سٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا اور ٹوٹل 17 ٹی سی پیز شامل تھیں۔78 ویسٹ انکلوژر،2 لاکھ 8 ہزار 374 بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز شہریوں میں تقسیم کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے روز 16 ہزار کلو گرام چونا استعمال ہوا۔انہوں نے عزم کو دہرایا کہ عید الاضحی کے دوسرے روز بھی صفائی آپریشن کو کامیابی سے مکمل کرایا جائے گا جس کے لئے پہلے روز کی طرح تمام انتظامی مشینری فیلڈ میں موجود رہے گی۔