27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںغازیوں کی عیادت کیلئےوزیراعلیٰ پنجاب کی سی ایم ایچ آمد

غازیوں کی عیادت کیلئےوزیراعلیٰ پنجاب کی سی ایم ایچ آمد

- Advertisement -

لاہور۔12مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز غازیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھارتی جارحیت میں زخمی ہونے والے بہادر فوجیوں سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سرجیکل وارڈ میں زیر علاج غازی افسروں اورجوانوں سے بات چیت کی اور انکی مزاج پرسی کی۔

مریم نواز نے زخمی افسروں اور جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ،غازی افسروں وجوانوں کی ہمت اورحوصلہ کو سراہا ۔انہوں نے غازیوں کی جرات اور بہادری کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ کور کمانڈر لاہور نے وزیر اعلیٰ کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596322

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں