غازی آباد میں پولیس نے شراب فروش سے15لٹر دیسی شراب برآمد کرلی

90
غازی آباد میں پولیس نے شراب فروش سے15لٹر دیسی شراب برآمد کرلی

چیچہ وطنی۔ 03 نومبر (اے پی پی):چیچہ وطنی کے علاقہ غازی آباد میں پولیس نے ایک کاروائی کے دوران شراب فروش سے15لٹر دیسی شراب برآمد کرلی،

ترجمان کے مطابق پولیس نے اطلاع ملنے پر شراب فروش اخترشیخ کو روک کراسکے سامان کی تلاشی لی تو اسکے قبضہ سے 15لٹرشراب برآمد ہوئی جو وہ فروخت کیلئے لے جارہا تھا،ملزم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔