غازی علم الدین شہید ؒ کی برسی کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار ملتان میں تقریب کا انعقاد

100

ملتان۔ 01 نومبر (اے پی پی):ناموس رسالتﷺدنیاکاانمول سرمایہ ہے جس کاتحفظ ہرمسلمان کافرض ہے ۔ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ بار ملتان میں متحدہ مسلم موومنٹ پاکستا ن کے زیراہتمام غازی علم الدین شہیدؒکی برسی کے موقع پرسیمینار میں کیاگیا۔

نامور عالم دین علامہ عبدالحق مجاہد نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ غازی علم الدین شہید ؒایک روشن ستارہ ہیں اورشمع رسالت کے پروانوں میں ان کانام ہمیشہ جگمگاتا رہے گا۔تقریب سے قاری محمد یوسف قاسمی ،اشفاق سعیدی ،اشرف قریشی ،شیخ ارشد محمود،محبوب علی عطاری سمیت مختلف مقررین نے اظہار خیال کیا ۔اس موقع پرسینیئر وکلاءاللہ دتہ کاشف بوسن ،اطہر شاہ بخاری ،وسیم ممتاز اوردیگر بھی موجودتھے ۔