غازی علم الدین شہید نے حرمت رسول ﷺ کی خاطر جان کی قربانی دی ، راجہ پرویز اشرف

173
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خاتم النبین حضرت محمد ﷺ سے محبت مسلمانوں کے عقیدے کالازمی جزو ہے، حرمت رسول ﷺ کا تحفظ کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار غازی علم الدین شہید کی برسی کے موقع پر کیا جنہوں نے حرمت رسول ﷺ کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی ۔

غازی علم الدین شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ تاریخ میں ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجوں پر کامیابی کے ساتھ قابو پانے کے لئے رواداری کی تعلیمات پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہمیں خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں کو اپنی زندگیوں میں لاگو کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی حرمت کے تحفظ کیلئے ہر مسلمان اپنی جان کی قربانی کیلئے تیار ہے ۔سپیکر نے عالمی اداروں سے فلسطین اور کشمیر میں بچوں اور خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم کی طرف توجہ دلاتے ہوئے نوٹس لینے کی اپیل کی ۔