28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںغازی علم دین شہید کا 95واں یوم شہادت 31 اکتوبرکو منایاجائیگا

غازی علم دین شہید کا 95واں یوم شہادت 31 اکتوبرکو منایاجائیگا

- Advertisement -

عارف والا ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):عارف والا ، غازی علم دین شہید کا 95واں یوم شہادت 31 اکتوبرکوانتہائی عقید ت واحترام کے ساتھ منایاجائیگا ۔اس دن کی مناسبت سے عارفوالا سمیت ملک بھر میں غازی علم دین شہید کی قربانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

شہید ناموس رسالت کی برسی کے موقع پر ان کی آخری آرام گاہ قبرستان میانی صاحب لاہورپر دوروزہ عرس کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں ہزاروں فرزندان اسلام شرکت کریں گے اور چادریں چڑھائیں گے۔غازی علم دین شہید نے گستاخ رسول مصنف راجپال کو16 اپریل 1929 کو وصل جہنم کیا تھااورمیانوالی جیل میں 31 اکتوبر1929 کو جام شہادت نوش کی۔\378

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518975

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں