کراچی ۔ 4 اپریل (اے پی پی) 2017-18 ءکے ابتدائی 8 ماہ کے دوران غذائی اجناس کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق غذائی اجناس کی برآمدات1.93 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جبکہ پچھلے سال اسی دورانیہ میں برآمدات کا حجم 1.65 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔