21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومزرعی خبریںغذائی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے زرعی تحقیق کے شعبہ میں بھر...

غذائی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے زرعی تحقیق کے شعبہ میں بھر پور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،میاں ریحان الحق

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 15 دسمبر (اے پی پی):پاکستان کسان بورڈکےمرکزی رہنما میاں ریحان الحق نے کہا کہ غذائی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے زرعی تحقیق کے شعبہ میں بھرپورسرمایہ کاری کی ضرورت ہے لہٰذا زرعی تحقیق کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز فراہم کئے جائیں تاکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی ملکی آبادی کی غذائی ضروریات کو باآسانی پورا کرنے کے علاوہ غذائی اجناس کی اضافی پیداوارکو برآمد کر کے قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکے۔

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے زرعی تحقیق اورجدید ٹیکنالوجی کےاستعمال کو فروغ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غذائی قلت کے خدشات کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ زرعی تحقیق کیلئے بھرپورمعاونت سمیت کاشتکاروں و کسانوں کو بھی تمام ممکن سہولیات ومراعات فراہم کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پیداوارکےحصول کیلئےان میں مزیدجدوجہد کا جذبہ پیدا ہو سکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی شبانہ روزجدوجہد سے گذشتہ سال گندم اور دیگر فصلات کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو ا ہے تاہم اگر مزید مؤثر منصوبہ بندی کے ذریعے کاشتکاروں کو ترغیبات فراہم کی جائیں تو وہ ملک میں سرسبز ذرعی انقلاب لانے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں