31 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومقومی خبریںغذائی قلت کے مسائل کے ازالے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں،...

غذائی قلت کے مسائل کے ازالے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کا ایوان بالا میں جواب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔12 اپریل(اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز و کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ غذائی قلت کے مسائل کے ازالے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق 2010ءمیں پاکستان کی خوراک کی قلت سے متاثرہ آبادی 25 فیصد تھی جو کہ 2015ءمیں حکومتی کوششوں کے نتیجے میں کم ہو کر 22 فیصد ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وفاقی علاقہ جات میں غذائی قلت کے مسائل کے ازالے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی براہ راست فنڈز فراہم نہیں کئے جارہے تاہم غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے نیوٹریشن پی سی ون پر کام ہو رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=50335

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں