غذائی مصنوعات کوفوڈ سیفٹی معیارات سے ہم آہنگ کرکے برآمدی تجارت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،ماہرین جامعہ زرعیہ

فیصل آباد۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل ۱ٓباد کے غذائی ماہرین نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار سٹینڈر ڈ ائزیشن سے وابستہ چیلنجز کے تناظر میں غذائی مصنوعات کوفوڈ سیفٹی معیارات سے ہم آہنگ کرکے برآمدی تجارت میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس شعبہ میں نوجوان افرادی قوت کی تیاری کواہم سنگ میل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل کے بعد فوڈ انڈسٹری دوسری …

فیصل آباد۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل ۱ٓباد کے غذائی ماہرین نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار سٹینڈر ڈ ائزیشن سے وابستہ چیلنجز کے تناظر میں غذائی مصنوعات کوفوڈ سیفٹی معیارات سے ہم آہنگ کرکے برآمدی تجارت میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس شعبہ میں نوجوان افرادی قوت کی تیاری کواہم سنگ میل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل کے بعد فوڈ انڈسٹری دوسری بڑا معاشی سیکٹر ہے جس میں اپنی برآمدات بڑھانے کیلئے ہمیں عالمی معیارات سے ہم آہنگ غذائی مصنوعات کی تیاری، جانچ پڑتال اور متعلقہ دستاویزات کی تیاری میں نوجوان افرادی قوت کو اس طرح تیار کرنا ہوگا کہ وہ اپنے لئے روزگار کے ساتھ ساتھ فوڈ انڈسٹری میں معیار کی غذائی مصنوعات کی تیاری کورواج دینے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کلیہ فوڈ نیوٹریشن و ہوم سائنسز نے ڈگری پروگرامز کے ساتھ ساتھ فوڈ سیفٹی میں پوسٹ گریجوایٹ ڈ پلومہ بھی شروع کر رکھا ہے جس میں انسانی خوراک کے معیار کوبہتر بنانے کے حوالے سے تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام اور عوام تک حفظان صحت کے مروجہ اصولوں کے مطابق خوراک کی فراہمی میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ تربیتی ورکشاپس کے ذریعے فوڈ انڈسٹری کو فوڈ سیفٹی سے متعلقہ معاملات سے مکمل طور پر آگاہ باصلاحیت افرادی قوت فراہم ہوگی جو نہ صرف غذائی معیار میں بہتری کو یقینی بنائیں بلکہ غذائی مصنوعات کی برآمدات میں آئی ایس او سے متعلقہ قوانین کے مطابق مصنوعات کی جانچ پڑتال اور دستاویزات کی تیاری میں بھی اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیری انڈسٹری میں فوڈ سیفٹی کے درجنوں مسائل ہیں جن پر قابو پاکر نچلی سطح پر کسان کی آمدنی بڑھانے میں مدد کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم سے ڈائننگ ٹیبل تک کے مراحل میں 40فیصد خوراک ضائع ہوجاتی ہے لہٰذا ہمیں غذا کی تیاری میں فوڈ سیفٹی کے جملہ چیلنجز کوذہن میں رکھ کر پیش رفت کرنی چاہئے۔

مزید خبریں