بیجنگ۔17اکتوبر (اے پی پی):چین میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے نمائندے چھو سی شی نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے لئے غربت کا مقابلے کرنےکے راستےمیں چین کے تجربات ایک روشن مثال ہیں، دیگرترقی پذیر ممالک چین کے وسیع تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔چھو سی شی نے کہا کہ اس وقت ورلڈ فوڈ پروگرام فعال طور پر چین میں جدید منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور چین کی زرعی اور دیہی ترقی اور غربت کے خاتمے کے تجربات کو دوسرے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ بانٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ،ورلڈ فوڈ پروگرام چینی حکومت کے ساتھ مل کر جنوب – جنوب تعاون کو مضبوط بناتا رہے گا۔ورلڈ فوڈ پروگرام نے چین میں غربت کے خاتمے اورآفات کے بعد تعمیر نو اور بحالی کے 70 سے زیادہ منصوبوں پر کام کیا ہے ۔چین کی معیشت کی تیز رفتار ترقی اور بھوک کے خاتمے میں پیشرفت کے بعد2005سے ورلڈ فوڈ پروگرام نے چین میں اپنے امدادی منصوبے ختم کر دئیےتھے۔ اب چین ورلڈ فوڈ پروگرام کے عالمی پروگرام سے استفادہ کرنے والے ملک سےاس پروگرام کا اہم ڈونر ملک بن چکا ہے۔