28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںغریب عوام کو چھت کا سایہ فراہم کرنے کے خواب کو وزیراعظم...

غریب عوام کو چھت کا سایہ فراہم کرنے کے خواب کو وزیراعظم کی قیادت میں شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں، وفاقی وزیر اکرم خان درانی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ غریب عوام کو چھت کا سایہ فراہم کرنے کے خواب کو وزیراعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو وزیراعظم کی حال ہی میں تشکیل دی گئی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ہاﺅسنگ و تعمیرات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی عوام کو درپیش مسائل میں سے اہم ترین مسئلہ رہائش کی فراہمی کا ہے ۔غریب اور متوسط طبقے کے شہریوں کے لیے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ سستے گھر تعمیر کیے جائیں گے ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اصلاحات و منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر برائے سیفران عبدالقادر بلوچ اور سیکرٹری خزانہ نے بطور ممبران شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=50666

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں