- Advertisement -
غزہ۔26مئی (اے پی پی):غزہ میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے ایک سکول پر اسرائیلی حملے سے کم از کم 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ رائٹرز نے پیر کو طبی عملے کے حوالے سے بتایا کہ غزہ شہر کے علاقے الدرج کے سکول پر اسرائیلی حملے سے کم از کم 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو ئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔سوشل میڈیا کی تصاویر کے مطابق بعض لاشیں بری طرح جھلس چکی ہیں تاہم رائٹرز نے ان تصاویر کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی۔
غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق اب تک 53 ہزار سے زیادہ افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601282
- Advertisement -