- Advertisement -
دمشق۔25نومبر (اے پی پی):شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ گیئر پیڈرسن نے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال انتہائی سنگین ہے اس لئے یہ ضروری ہے کہ غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کر کے شام کوجنگ میں گھسیٹے جانےسےبچایا جا سکتاہے۔
العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز شام کے دارالحکومت دمشق میں شامی وزیر خارجہ سے ملاقات سےقبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم یہ یقینی بنائیں کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، ہم لبنان میں جنگ بندی کریں تب ہم شام کو جنگ میں مزید گھسیٹنے سے بچ سکتے ہیں۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ ہم اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہمیں اس انتہائی کشیدگی کو کم کرنا ہے تاکہ شام کو اس کشیدگی میں مزید نہ گھسیٹا جائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528599
- Advertisement -