26.9 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ سے وسیع پیمانے پر شہری انخلا ممکن نہیں ہے، ریڈ کراس

غزہ سے وسیع پیمانے پر شہری انخلا ممکن نہیں ہے، ریڈ کراس

- Advertisement -

رام اللہ ۔31اگست (اے پی پی):بین الاقوامی ریڈ کراس نےاسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کو غزہ سے لاکھوں کی تعداد میں انخلا پر مجبور کرنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے کنٹرول کے ہوتے ہوئے محفوظ فلسطینی انخلا کا کوئی امکان نہیں ہو سکتا ہے۔

العربیہ کے مطابق ایک بیان میں ریڈ کراس کمیٹی کے صدر میرجاناسپولیجارک نے کہا ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ غزہ شہر سے فلسطینی شہریوں کے انخلا کو موجودہ حالات میں محفوظ رکھا جا سکے۔انہوں نے کہا ایسا اسرائیلی منصوبہ ناقابل عمل بھی ہے اور غیر ممکن بھی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے امریکا اسرائیل اور برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے ادارے کے ساتھ مل کر ان دنوں بعد از غزہ جنگ کے منظر نامے کی تیاری کررہا ہے۔

اس سلسلے میں صدر ٹرمپ نے ابھی تک اپنے غزہ ریویرا کے منصوبے کو ترک نہیں کیا ہے بلکہ جس طرح اسرائیلی ریاست کے غزہ کے کنٹرول کے لیے نئے جنگی توسیعی منصوبے کی حمایت کی جا رہی ہے اس سے لگتا ہے کہ دونوں اتحادی مل کر فلسطینیوں کے غزہ سے انخلا کی تدابیر کر رہے ہیں۔ نیز بعض دیگر ملکوں سے بھی مدد کا حصول ممکن بنا رہے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں