تل ابیب ۔19اگست (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ غزہ مذاکرات کا موجودہ دور یرغمالیوں کی واپسی اور جنگ بندی تک پہنچنے کا آخری موقع ہے۔ تاس کے مطابق انہوں نے تل ابیب میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کے دوران کہاکہ یہ ایک فیصلہ کن لمحہ ہے اورہرکسی کو پائیدار امن و سلامتی کے لیے بہتر راستے پر ڈالنے ، غزہ میں جنگ بندی کروانے اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے مذاکرات کا آخری موقع ہے۔
اسرائیلی صدر نے معاہدے کی عدم موجودگی کا الزام فلسطینی عسکریت پسندوں کے آگے بڑھنے سے انکار پر لگایا۔واضح رہے انٹونی بلنکن ایک رات پہلے اسرائیل پہنچے،ان کی آج ( 19 اگست کو)وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔