غزہ۔8نومبر (اے پی پی):غزہ میں کورونا وائرس کے مزید 259 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران غزہ کی پٹی میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2562 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جس میں سے 259 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ اسی دوران 199 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے غزہ کی پٹی میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8019 تک جا پہچنی ہے جبکہ اسی دوران 5074 مریض صحت یاب اور 37 وفات پا چکے ہیں۔