24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ میں اسرائیلی افواج کے زیرِ حراست عملے کا رکن رہا ہو...

غزہ میں اسرائیلی افواج کے زیرِ حراست عملے کا رکن رہا ہو گیا، ڈبلیو ایچ او

- Advertisement -

جنیوا ۔25اگست (اے پی پی):عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی افواج کے زیرِ حراست اس کے عملے کے ایک رکن کو چار ہفتے سے زائد عرصے کے بعدرہا کر دیا گیا۔العربیہ کے مطابق ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس خبر سے بہت تسلی ہوئی کہ غزہ میں 21 جولائی سے زیرِ حراست ہمارے ساتھی کو آج صبح رہا کر دیا گیا۔انہوں نے ڈبلیو ایچ او کے تمام عملے اور صحت اور انسانی ہمدردی کے کارکنان کے لیے تحفظ کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

واضح رہے جولائی میں اقوامِ متحدہ نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہر دیر البلح میں اس کے عملے کی رہائش گاہ اور مرکزی گودام پر حملہ کیا تھا۔اس دوران ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اس کے عملے کے دو ارکان اور دو افرادِ خانہ کو اسرائیلی افواج نے حراست میں لیا تھا۔ بعد میں تین کو رہا کر دیا گیا جبکہ ایک زیرِ حراست رہا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں