غزہ میں اسرائیلی اقدامات پر خاموش نہیں رہیں گے ، آئرش رہنما کا ڈبلن میں اسرائیلی سفارتخانہ بند کرنے پر رد عمل

150

ڈبلن ۔18دسمبر (اے پی پی):آئرلینڈ کے سیاسی رہنماتاؤشیک سائمن ہیرس نے دارالحکومت ڈبلن میں سفارت خانہ بند کرنے کے اسرائیلی حکومت کے اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سائمن ہیرس نے کہا ہےکہ ان کا ملک غزہ میں اسرائیل کی جنگ پر خاموشی اختیار نہیں کرے گا۔سائمن ہیرس نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر توجہ ہٹانے کی سفارت کاری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آئرلینڈ نے اسرائیل دفاع کے حق کی واضح حمایت کی ہے تاہم انہوں نے غزہ میں اسرائیل کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اپنے ملک کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھانے پر فخر ہے۔انہوں نے کہاکہ غزہ میں بچوں کی نسل کشی ، فلسطینی شہریوں کے قتل ، مجبور اور بے کس خاندانوں کو بھوکا رکھنا اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنا سب سے سب قابل مذمت اقدامات ہیں۔