اقوام متحدہ ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ترقیاتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ 2014میں غزہ میں اسرائیلی حملوں کے متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے بتایا ہے کہ غزہ کے ان 1139 گھرانوں کو نقد رقومات فراہم کی جائیں گی جن کے گھر 2014میں اسرائیلی حملوں میں تباہ کردئے گئے تھے۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی مرکز کے اعلان کے مطابق جزوی اور مکمل طور پر تباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو کے لئے15 لاکھ 47 ہزار ڈالر کا بجٹ فراہم کیا جا چکا ہے