غزہ میں امدادی مراکز پر انسانی قافلوں کے قریب 613 افراد شہید ہو ئے، اقوامِ متحدہ

22
United Nations
United Nations

اقوام متحدہ ۔5جولائی (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نےکہا ہے کہ اس نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے زیرِ انتظام امدادی مقامات اور اقوامِ متحدہ سمیت دیگر امدادی گروپوں کے زیرِ انتظام امدادی قافلوں دونوں کے قریب کم از کم 613 افراد شہید ہو ئے ۔

العربیہ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر ہائی کمشنر (او ایچ سی ایچ آر) کی ترجمان روینہ شمداسانی نے جنیوا میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے جی ایچ ایف مراکز پر اور انسانی امداد کے قافلوں کے قریب 613 افراد شہید ہوئے ہیں۔ یہ 27 جون تک کے اعداد و شمار ہیں۔

اس کے بعد سے مزید واقعات ہوئے ہیں۔او ایچ سی ایچ آر نے کہا کہ شہید ہونے والے 613 افراد میں سے 509 جی ایچ ایف کے تقسیمی مقامات کے قریب شہید ہوئے۔او ایچ سی ایچ آر نے کہا کہ اس کے اعداد و شمار متعدد ذرائع مثلاً ہسپتالوں، قبرستانوں، خاندانوں، صحت کے فلسطینی حکام، این جی اوز اور ادارے کے شراکت داروں کی معلومات پر مبنی ہیں۔