غزہ میں امداد کی تقسیم کا اسرائیلی منصوبہ نا کافی ہے، برطانیہ

25
Prime Minister Keir Starmer
Prime Minister Keir Starmer

لندن ۔12جون (اے پی پی):برطانیہ نے غزہ میں انسانی صورتِ حال کی بگڑتی ہوئی حالت پر اپنے خدشات کا اعادہ کیا ہے۔ العربیہ کے مطابق وزیرِ اعظم کیر اسٹامر نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں امداد پہنچانے کا منصوبہ نا کافی ہے اور مقصود کے مطابق نہیں۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی علاقے میں امدادی مراکز کے باہر جو مناظر دنیا نے دیکھے، وہ دل خراش ہیں، اور انسانی صورت حال نہایت ہول ناک ہے۔

انھوں نے کہا کہ غزہ میں امداد کی فوری اور بڑی مقدار میں رسائی کی شدید ضرورت ہے، اور اسرائیل کا موجودہ منصوبہ اس ضرورت کو پورا نہیں کرتا۔انھوں نے مزید کہا کہ ضروری ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر مستند ادارے یہ امداد پہنچائیں، اور اسرائیل کو اس کی اجازت دینی چاہیے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر پوری کوشش کر رہے ہیں کہ یہ امداد پہنچے، یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو، اور جنگ بندی تک پہنچا جائے، جس کی ہمیں شدید ضرورت ہے۔