پیرس۔10جون (اے پی پی):فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے انسانی امداد کے راستے دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی ناکہ بندی ایک سکینڈل اور شرمناک ہے۔العربیہ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے محصور فلسطینی علاقے میں جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔