جنیوا۔30مئی (اے پی پی):انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈا کراس (آئی سی آر سی) نے غزہ میں فوری طور پر زخمیوں اور بیماروں سمیت شہریوں کے احترام اور تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق آئی سی آر سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں اسرائیلی کی 600 دن سے جاری جارحانہ کارروائیوں ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجی گئی امداد کے غز ہ میں داخلے اور تقسیم پر سخت پابندیوں کے ساتھ، شہریوں کو بے پناہ اور بڑے پیمانے پر مصائب کا سامنا ہے۔
غزہ کے مکینوں کو ان اسرائیلی اقدامات کے نتیجہ میں زندہ رہنے، اپنے خاندانوں کا پیٹ پالنے اور کسی نہ کسی طرح تحفظ کی تلاش کے لئے روزانہ کی بنیاد پر جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603151