غزہ میں بربریت قابل مذمت، اسرائیل سنگین ترین بین الاقوامی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے، اقوام متحدہ

136

اقوام متحدہ۔13نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے غزہ میں جاری بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سنگین ترین بین الاقوامی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔

انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق (او سی ایچ اے)کی عبوری سربراہ جوئس مسویا نے گزشتہ روز سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کو ان کے گھروں سے نکالنے ،خاندان کے افراد کو قتل کرنے، جلائے جانے اور زندہ دفن کیے جانے کے واقعات عام ہیں،یہ علاقہ ویران ہونے کے ساتھ ساتھ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم غزہ میں اسرائیل کی جانب سے سنگین ترین بین الاقوامی جرائم دیکھ رہے ہیں، غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی اسرائیلی بربریت کی کوئی حد نہیں۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل کا یہ اجلاس ایک حالیہ رپورٹ پر مرکوز تھا جس میں غزہ میں قحط کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔