اقوام متحدہ۔14نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں آمدورفت کے راستے بند کئے جانے کے باعث انسانی صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے کیونکہ ایندھن کی کمی کی وجہ سے امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں کی آمدورفت بند ہو سکتی ہے۔
مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر او سی ایچ اے کے دفتر تر کی سربراہ آندریا ڈی ڈومینیکو نے مقبوضہ بیت المقدس سے ویڈیو لنک کے ذریعے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ غزہ پٹی میں انسانی زندگیاں انتہائی خطرناک صورتحال سے دوچار ہیں جن میں ہسپتالوں کے انکیوبیٹرز میں زیر علاج بچے بھی شامل ہیں جن کی زندگیوں کا دارومدار ہسپتال میں بجلی کی فراہمی پر ہے۔
انہوں نے کہاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی اور ایندھن کی فراہمی ہونی چاہیے اور بڑی تباہی ہونے سے پہلے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔