اقوام متحدہ ۔5جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کا کہنا ہے کہ غزہ میں بھوک تباہی کی سطح کو چھو چکی ہے کہ غزہ میں کھانے کو کچھ موجود ہے نہ ادویات میسر ہیں۔العربیہ کے مطابق اانرواکے مطابق بھوک اور فاقوں کا شکار فلسطینی بے ہوش ہو کر گلیوں میں گر رہے ہیں کہ انہوں نے کئی روز سے نہ کچھ کھایا ہے نہ پیا ہے۔
اقوام متحدہ کے اس ادارے نے کہا ہے کہ غزہ کے رہائشی مکمل طور پر خوراک سے محروم ہو گئے ہیں۔ حتی کہ ان کے لیے دوائی بھی نہیں ہے۔غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے میکینزم کے نتیجے میں غزہ کے لوگوں کی توہین کی گئی ہے، انہیں لوٹا گیا ہے، ڈرایا گیا ہے، زخمی کیا گیا ہے اور غزہ کے رہنے والے فلسطینیوں کو انسانی وقار سے بھی محروم کیا گیا ہے۔