غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کو مستقل جنگ بندی کی ضمانت دینا ہو گی ، ترکیہ

انقرہ ۔14نومبر (اے پی پی):ترکیہ نے کہا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کو مستقل جنگ بندی کی ضمانت دینا ہو گی ۔العربیہ کے مطابق ترکیہ کی وزارتِ دفاع نےاس بات کی تصدیق کی ہے کہ انقرہ کی سب سے بڑی توقع غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی استحکام فورس سے یہ ہے کہ وہ جنگ بندی کے کمزور معاہدے کے تسلسل کی ضمانت دے۔ترکیہ جو …

انقرہ ۔14نومبر (اے پی پی):ترکیہ نے کہا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کو مستقل جنگ بندی کی ضمانت دینا ہو گی ۔العربیہ کے مطابق ترکیہ کی وزارتِ دفاع نےاس بات کی تصدیق کی ہے کہ انقرہ کی سب سے بڑی توقع غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی استحکام فورس سے یہ ہے کہ وہ جنگ بندی کے کمزور معاہدے کے تسلسل کی ضمانت دے۔ترکیہ جو نیٹو کا رکن ملک ہے، دو سال سے جاری اسرائیلی تباہ کن حملوں کا سخت ناقد رہا ہے اور ان حملوں کو نسل کشی قرار دیا ہے۔

ترکیہ نے جنگ بندی کی کوششوں میں ایک مرکزی ثالث کے طور پر کردار ادا کیا ہے اور اپنی خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ غزہ میں استحکام کی بین الاقوامی فورس میں شامل ہو، اگرچہ اسرائیل نے اس پر بارہا اعتراضات کیے ہیں۔انقرہ میں ایک میڈیا بریفنگ کے دوران وزارتِ دفاع نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ کے نزدیک امریکی قیادت میں قائم ہونے والا شہری و عسکری رابطہ مرکز اس بات کو یقینی بنائے کہ غزہ تک انسانی امداد کی رسائی بلا رکاوٹ ہو اور یہ سب کچھ بین الاقوامی قانون کے مطابق کیا جائے۔

مزید خبریں