36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ میں جنگ بندی معاہدے بارے تھوڑی پیش رفت ہوئی ہے، قطر

غزہ میں جنگ بندی معاہدے بارے تھوڑی پیش رفت ہوئی ہے، قطر

- Advertisement -

دوحہ ۔28اپریل (اے پی پی):قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے بارے تھوڑی پیش رفت ہوئی ہے۔اے ایف پی کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی تنظیم اور اسرائیل کے درمیان نئے معاہدے تک پہنچنے کے لیے دوحہ میں جاری مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے،ہمیں حتمی سوال کا جواب تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو یہ ہے کہ اس جنگ کو کیسے ختم کیا جائے، میرے خیال میں بنیادی طور پر سارے مذاکرات کا بنیادی نکتہ یہی ہے۔

واضح رہے قطر نے مصر اور امریکا کے ساتھ مل کر اسرائیل اور فلسطینی تنظیم کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا ایک عارضی معاہدہ کرایا جو 19 جنوری کو عمل میں لایا گیا تھا لیکن اس سے جنگ کا مکمل خاتمہ نہ ہو سکا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588647

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں