غزہ میں جنگ کا خاتمہ سعودی عرب کی ترجیح ہے، سعودی عرب

47
Prince Faisal bin Farhan bin Abdullah
Prince Faisal bin Farhan bin Abdullah

ریاض ۔6جولائی (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کا خاتمہ سعودی عرب کی ترجیح ہے۔عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کا خاتمہ اور مستقل جنگ بندی سعودی عرب کی ترجیح ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان ماسکو کے دورے پر ہیں جہاں ان سے سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے متعلق سوال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مملکت کا سب سے بڑا مقصد فلسطین میں امن کا قیام ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسرائیل غزہ اور اس کے عام شہریوں کو کچل رہا ہے، یہ مکمل طور پر غیرضروری اور ناقابل قبول عمل ہے، جسے رکنا چاہیے۔