26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ میں جنگ کے خاتمہ کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل...

غزہ میں جنگ کے خاتمہ کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں، فلسطینی وزارت خارجہ

- Advertisement -

مقبوضہ بیت المقدس۔8دسمبر (اے پی پی):فلسطین نے آرٹیکل 99 کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریش کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ضروری قرار دے دیا۔ العربیہ اردوکے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے خلاف اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی ’’سیاسی دہشت گردی‘‘ کی مذمت کی اور سلامتی کونسل سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے باضابطہ طور پر 15 رکنی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں انسانی تباہی کو روکنے کے لیے اپنا تمام اثر و رسوخ استعمال کرے۔ 2017 میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 سے رجوع کیا ہے۔

- Advertisement -

یہ آرٹیکل اقوام متحدہ کے رہنما کو کسی بھی ایسے معاملے کو سلامتی کونسل میں بھیجنے کی اجازت دیتا ہے جس سے ان کے خیال میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کو خطرہ ہو۔دریں اثنا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اہلکار جوزپ بوریل نے بھی اس معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حمایت کی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417940

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں