- Advertisement -
واشنگٹن۔28مئی (اے پی پی):غزہ میں خوراک کی تقسیم کے موقع پر اسرائیلی فوج کی جانب سے ’انتباہی فائرنگ‘ کی گئی ہے جس سے افراتفری پھیل گئی اور 3 فلسطینی زخمی ہوئے۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹد پریس کے مطابق امریکی حمایت یافتہ امدادی گروپ ’غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی اور وہاں موجود فلسطینی حفاظتی باڑ سے آگے نکل گئے۔
اس موقع پر اسرائیلی فوجیوں نے انتباہی طور پر گولیاں چلائیں جس سے لوگ خوفزدہ ہو کر ادھر ادھر بھاگ گئے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد 3 فلسطینی زخمیوں کو دیکھا گیا ہے جن میں سے ایک کی ٹانگ سے خون بہہ رہا تھا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602208
- Advertisement -