دوحہ۔4دسمبر (اے پی پی):قطر نے کہا ہے کہ ملک کی غزہ میں دوبارہ جنگ بندی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ خبررساں ادارے کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے گزشتہ روز الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ یہ قطر کی جانب سے ثالث کے طور پر اب تک کی سب سے مشکل بات چیت تھی لیکن یہ کوششیں جاری رہیں گی۔ مسلسل روابط کئے جاتے ہیں۔
گروپس دوحہ میں ہیڈ کوارٹر کے ذریعے، ثالثوں کے ذریعے اس بات کی ضمانت کے لیے مسلسل کام کرتےہیں کہ بات چیت کے راستے کھلے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوحہ بین الاقوامی اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کر رہا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ فریقین مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔