26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ میں فوری جنگ بندی کی کوششیں جاری رکھے ہو ئے ہیں...

غزہ میں فوری جنگ بندی کی کوششیں جاری رکھے ہو ئے ہیں ، مصراور قطر کا مشترکہ بیان

- Advertisement -

روم ۔29اگست (اے پی پی):مصر اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کے ممالک کی کوششیں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک غزہ میں فوری جنگ بندی تک نہیں پہنچا جاتا، اگرچہ اسرائیل نے ثالثوں کی تجویز پر کوئی مثبت ردِ عمل نہیں دیا۔

العربیہ کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نےقطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ممالک فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی اسرائیلی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں اور اسے ایک "سرخ لکیر” قرار دیتے ہیں جو کسی طور قابلِ قبول نہیں۔

- Advertisement -

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور امدادی سامان کو مکمل اور غیر مشروط طور پر پہنچانے کے لیے دباؤ جاری رکھا جائے گا۔ری وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ قاہرہ اور دوحہ کی کوششیں غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے 60 روزہ جنگ بندی کے ہدف پر مرکوز ہیں، تاکہ اس مدت میں جنگ کے خاتمے پر مذاکرات ہو سکیں۔

مصری وزیر خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ خطے کے بحرانوں کے لیے کسی فوجی حل کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے غزہ کی صورت حال پر دونوں ممالک کے مستقل موقف اور "مصر اور قطر” کی مسلسل ثالثی کی کوششوں پر زور دیا، جو امریکا کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے لیے جاری ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں