انقرہ ۔6نومبر (اے پی پی):ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو اسرائیلی جبر سے بچائیں اور دنیا کی نظروں کے سامنے غزہ میں ہونے والے قتل عام کو روکیں۔
ترک خبررساں ادارے کے مطا بق انہو ں نے خطاب میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی اور مسلم براداری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ غزہ میں اس غیر اخلاقی اور وحشی قتل عام کرنےوالوں کے حامیوں کے جرائم کو مسترد کریں۔
انہوں نےکہا کہ ہم غزہ میں اپنے بھائیوں کو کبھی بے گھر، بے سہارا اور تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔