پیرس ۔8اپریل (اے پی پی):فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں کسی بھی نقل مکانی یا الحاق کے سخت مخالف ہیں۔اے ایف پی کے مطابق ایمانوئل میکرون نے قاہرہ میں مصری ہم منصب عبدالفتاح السيسی سے ملاقات میں کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پورے خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہو گا۔
دونوں صدور نے شاہ عبداللہ کے ساتھ سربراہی اجلاس سے قبل مزید باضابطہ ملاقات کی۔ فرانسیسی صدر نے غزہ میں جنگ کے خاتمے پر زور دیا ۔