غزہ میں 20 ہزار سے زائد زخمی ہیں، ڈاکٹرز ودآوٹ بارڈرز

84
غزہ میں 20 ہزار سے زائد زخمی ہیں، ڈاکٹرز ودآوٹ بارڈرز

غزہ۔2نومبر (اے پی پی):ڈاکٹرز ودآوٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث 20 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق تنظیم نے کہا کہ وہ افراد جو غیر ملکی پاسپورٹ کے حامل ہیں اور بری طرح زخمی ہیں،مصر پہنچ گئے ہیں۔

ایم ایس ایف نے کہاکہ اس وقت غزہ میں 20 ہزار سے زائد افراد کو محاصرے کی وجہ سے صحت کی سہولیات تک محدود رسائی حاصل ہے۔ تنظیم نے بڑی تعداد میں لوگوں کو وہاں سے نکالنے کے ساتھ ساتھ جنگ بندی اور مزید ضروری امداد کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔