غزہ میں 3 دنوں میں ایندھن ختم، امدادی کارروائیوں میں خلل پڑے گا، اقوام متحدہ

147
اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔23اکتوبر (اے پی پی):فلسطینی مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (یو این آر ڈبلیو اے ) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں 3 دنوں میں ایندھن ختم ہو جائے گا جس سے امدادی کارروائیوں میں خلل پڑے گا۔

یواین آرڈبلیواے کے جنرل کمشنرفلپ لازارینی نے کہاکہ بدھ تک علاقے کا ایندھن ختم ہو جائے گا جس سے انکلیو پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی حملے کے بڑھتے خطرے کےباعث مزید امداد پیچیدہ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن ختم ہو نے کے باعث امدادی کارروائیاں رکنے سے غزہ کے لوگوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیے۔

-انہوں نے فریقین سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر غزہ میں ایندھن سپلائی کی اجازت دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انسانی ہمدردی کی کارروائیوں میں کسی قسم کا خلل نہ ہو