غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 11 ہزار اموات، 41 ہزار مکانات تباہ ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ

166

اقوام متحدہ۔13نومبر (اے پی پی):غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اموات کی تعداد 11 ہزار سے متجاوز اور ز خمی 27 ہزار 490 تک پہنچ گئے ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی زمینی، سمندری اور فضائی حملوں نے علاقے میں بڑے پیمانے پر افراتفری اور تباہی پھیلا دی ہے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار سے زیادہ مکانات تباہ اور 2لاکھ 22 ہزار سے زیادہ کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے دوران غزہ میں ہونے والی اموات کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر چکی جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار 490 ہو چکی ہے، اسرائیلی حملوں میں ہونے والی اموات میں 3 ہزار 27 خواتین ، 4506 بچے اور 678 معمر افراد شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2700 افراد جن میں 1500 بچے شامل ہیں ابھی تک لاپتہ ہیں یا ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر غزہ کے کم از کم 45 فیصد رہائشی یونٹوں کو مبینہ طور پر نقصان پہنچا یا وہ تباہ ہو گئے،یہ اعداد و شمار غزہ کے حکام کی جانب سے فراہم کیے گئے ہیں