31.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ پر اسرائیلی حملے جاری ،کئی بچوں سمیت کم از کم 9...

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ،کئی بچوں سمیت کم از کم 9 فلسطینی جاں بحق، بیروت پرفضائی حملے

- Advertisement -

غزہ ۔31مارچ (اے پی پی):غزہ میں عیدالفطر کے دوسرے روز فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں کئی بچوں سمیت کم از کم 9افراد جاں بحق ہو گئے۔الجزیرہ کے مطابق فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس )نے 15 ہنگامی کارکنوں کی لاشیں برآمد کی ہیں، ایک ہفتے قبل ان کی گاڑیوں پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنوبی غزہ میں رفح کے قریب فائرنگ کی گئی ہے۔الجزیرہ نے بتایا کہ پیر کو اسرائیل نے عیدالفطر کے دوسرے روز بھی غزہ پر حملے جاری رکھے ۔

شمالی غزہ کے کیمپ جبالیہ اور،غزہ کے وسطی گاؤں پر حملے کئے گئے جہاں6 افراد جان سے گزر گئے جبکہ خان یونس میں صحافی محمد صالح البرداویل کے گھر پر حملے میں صحافی محمد صالح البرداویل، ان کی اہلیہ اور ان کے 3 بچے شہید ہو گئے۔

- Advertisement -

دوسری طرف اسرائیلی فورسز نے منگل کو ایک ہفتے میں دوسری بار لبنان کے دارالحکومت بیروت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ، جس میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں ۔دوسری طرف اسرائیلی فورسز کی طرف سے تقریباً پورے شہر کو خالی کرنے کی انتباہ جاری کئے جانے کے بعد ہزاروں فلسطینی جنوبی غزہ کے علاقے رفح سے نقل مکانی کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں الجزیرہ کے مطابق حوثیوں کی جانب سے امریکی ایم کیو -9 ڈرون کو مار گرانے کے دعوے کے چند گھنٹے بعد، امریکہ نے یمن پر بمباری جاری رکھتے ہوئے، شمالی صعدہ صوبے پرعید کے روز 15 حملے کیے اور صنعا کے قریب ایک پہاڑی پربھی حملہ کیا تاہم جانی نقصان کی اطلاع ابھی موصول نہیں ہوئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577672

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں