غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے زیر حراست9یرغمالی ہلاک

113
airstrike on a mosque
airstrike on a mosque

مقبوضہ بیت المقدس۔15اکتوبر (اے پی پی):غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 9 یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے زیر حراست4غیرملکیوں سمیت 9یرغمالی مارے گئے ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز کے فضائی حملوں میں 13 یرغمالی مارے گئے۔واضح رہے کہ حماس نے اسرائیلی علاقے می حملے کے دوران کافی تعداد میں لوگوں کو یرغمال بنا لیا ہے اور اب تک اس تنازعہ میں دونوں طرف سے 3000 سے زیادہ افراد ہلاک اور اس سے بھی زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔