17.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ پر تازہ اسرائیلی فضائی حملوں میں 170 بچے، 80 خواتین شہید...

غزہ پر تازہ اسرائیلی فضائی حملوں میں 170 بچے، 80 خواتین شہید ہوئیں، اقوام متحدہ

- Advertisement -

اقوام متحدہ۔19مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 18 مارچ کو غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں 170 سے زیادہ بچے شہید ہوئے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ غزہ میں حالیہ اسرائیلی حملوں شہید ہونے والے 404 افراد میں 170 سےزیادہ بچے اور 80 سےزیادہ خواتین شامل ہیں۔ او سی ایچ اے نے مزید کہا کہ امدادی کارکن اور ایمبولینس کےکارکن گاڑیوں اور بھاری مشینری کی کمی کی وجہ سے زیادہ تر زخمیوں تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں ۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے زور دیا کہ غزہ میں 13 ہسپتال اور4فیلڈ ہسپتال غیر فعال ہیں، 22 ہسپتال اور چھ فیلڈ ہسپتال جزوی طور پر کام کر رہے ہیں، چار فیلڈ ہسپتال فعال ہیں اور زمین پر قائم کوئی ہسپتال مکمل طور پر فعال نہیں ہے۔

- Advertisement -

او سی ایچ اے کے مطابق غزہ شہر کے الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیح نے صورتحال کو تباہ کن قرار دیا جس میں اموات کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بڑے پیمانے پر حملے کئے جس کے نتیجے میں 400 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 560 سےزیادہ افراد زخمی ہو گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574062

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں