اقوام متحدہ ۔ 18 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی افسوسناک اور ابتر صورتحال نئی جنگ کےلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹوینو گوترس نے غزہ کے حالیہ سخت اور دشوار حالات کے بارے میں کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال جنگ اور لڑائی کے خطرے کی گھنٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کو ان دنوں سخت مصائب و آلام کا سامنا ہے اور یہ صورتحال 2014ءمیں اسرائیل اور حماس کے درمیان ہوئی جنگ کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ خطرناک صورتحال ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے فلسطینیوں کے واپسی مارچ کے دوران ہزاروں فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی وجوہات کا پتہ لگانے کےلئے شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات پر زور دیا۔