24.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ کی صورتحال بدستور ناقابل برداشت ہے، یورپی یونین

غزہ کی صورتحال بدستور ناقابل برداشت ہے، یورپی یونین

- Advertisement -

برسلز ۔28مئی (اے پی پی):یورپی یونین کی اعلی نمائندے برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کاجا کالس نے کہا کہ غزہ کی صورتحال بدستور ناقابل برداشت ہے۔شنہوا کے مطابق یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پوسٹ میں غزہ میں اسرائیلی افواج کی طرف سے طاقت کے غیر متناسب استعمال کی مذمت کی،

اور یرغمالیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے اور مذاکراتی، دیرپا امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے جنگ بندی کی طرف واپسی پر زور دیا۔انہو ں نے یورپی یونین کی ایکسٹرنل ایکشن ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہغزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی، طاقت کے غیر متناسب استعمال اور شہریوں کی شہادتوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری بنیادی ڈھانچے کو مسلسل نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ امداد کی فراہمی میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر زور دیتے ہوئے کہاکہ انسانی امداد کو "کبھی بھی سیاسی یا عسکری شکل نہیں دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں شہری آبادی کی ضروریات کے مطابق، بڑے پیمانے پر امداد کی فوری، بلا روک ٹوک اور مستقل بحالی کے لیے اپنی فوری کال کی تجدید کرتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602378

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں