غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس منگل کی سہ پہر کو ہوگا

143
Gaza
Gaza

اقوام متحدہ ۔11دسمبر (اے پی پی):غزہ میں شہری آبادی کی سنگین صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس منگل کی سہ پہر کو ہوگا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نےایک بیان میں کہا ہے کہ اسمبلی منگل کو نیویارک کے وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے خصوصی اجلاس منعقد کرے گی۔رکن ممالک کو لکھے گئے خط میں ڈینس فرانسس نے کہا کہ انہوں نے یہ اجلاس مصر،موریطانیہ ، عرب گروپ کے سربراہان اور اسلامی تعاون تنظیم کی درخواست پر بلایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کی درخواست کے خط میں، مصر اور موریطانیہ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہری آبادی کی سنگین صورتحال کا حوالہ دیا ہے۔